کراچی(نیوزڈیسک) الیکشن سے متعلق خبر پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروباری دن کے آخری گھنٹے میں تیز رہا۔جمعرات کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 312 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 202 پر بند ہوا ہے۔ رواں مہینے انڈیکس کی 46 ہزار میں یہ دوسری کلوزنگ ہے۔حصص بازار میں 17 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 34 کروڑ روپے رہی۔