اہم خبریں

مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں معاشی استحکام لائیگا ،رجب طیب اردوان

نیویارک(نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں معاشی استحکام لائیگا اور امن خوشخالی کی راہ ہمرار ہوگی،دونوں ممالک کو مذاکات کے مسئلے کو حل کر نے چاہیے،ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی، مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن کی حمایت بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان یواین جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کریں ، اس سے جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بھی حمایت کی۔

متعلقہ خبریں