اہم خبریں

کھانے کا بل دیکھ کر جاپانی خاتون پریشان ،پولیس بلا لی

سنگاپور(نیوز ڈیسک) سنگاپور میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں کھانے کا بل دیکھ کر جاپانی خاتون اتنی پریشان ہوئی کہ پولیس بلا لی اور ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق جاپانی سیاح ایک ہوٹل میں کھانا آرڈر کیا تو اصل قیمت نہ پتہ ہونے پر جاپانی خاتون اور اس کے ساتھ کیکڑے کی بنی ڈش (الاسکا کنگ کریب) کچھ زیادہ ہی کھا گئے جس کا بل 680ڈالر بنا جسے دیکھ کر خاتون کے ہوش اُڑ گئے معاملہ کلیئر کرنے کے لیے پولیس بلا لی ہوٹل مالکان کیخلاف شکایت کی کہ انہیں ویٹر کے طرف سے کھانے کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی کہ کھانے کی قیمت 100 گرام کے حساب سے ہے ، طویل بحث مباحثے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے کھانے کی قیمت کم کردی ۔

متعلقہ خبریں