نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بھارت میں دلچسپ بچی کو لوگوں نے دیوی کا اوتار قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بچی کی 26 انگلیاں ہیں جسے دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے جبکہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ لکشمی ہے ۔ واضح رہے کہ بچی کے ہاتھوں پر 7و7 اور پاؤں پر 6،6 انگلیاں ہیں ، جبکہ طبی ماہرین زیادہ انگلیاں ہونے کو پیدائش کے دوران جینیاتی بے ترتیبی کا نتیجہ قرار دیدیا۔