نئی دہلی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کیخلاف دھوکا دہی کا کیس،کلکتہ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے زرین خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ دراصل اداکارہ خود فراڈ اسکیم کا شکار ہوئیں، کالی پوجا تقریب کی انتظامیہ نے انہیں گمراہ کیا بتایا کہ اس تقریب میں اہم سرکاری شخصیات آرہی ہیں جیسا کہ وزیر اعلیٰ، وزیر کھیل وغیرہ لیکن ایئر پورٹ پہنچے پر پتا چلا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے تو ان پر اکیلے سفر کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا کیونکہ شوانتظامیہ نے جھوٹی شناخت کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ زرین خان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے 2018 ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لیے لیکن پرفارم نہیں کیا اس متعلق ان پر کیس دائر کیا گیا ہے ۔