اہم خبریں

لاہور میں شدید بارش،موسم خوشگوار ہوگیا،بجلی کا نظام متاثر

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور،گجرات،گجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے مسلم ٹاؤن،ٹاؤن شپ،مال روڈ،وحدت روڈ،ماڈل ٹاؤن،جیل روڈ،اقبال ٹاؤن کے علاوہ ٹھوکرنیازبیگ ،تاجپورہ،لال پل،مغلپورہ،سلامت پورہ ،کینال روڈ کے ساتھ ساتھ دھرمپورہ اور لکشمی چوک شدید بارش سے جل تھل ایک ہو گیا،بجلی کا نظام متاثر کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو نے سے ٹریفک روانی بھی متاثر ہوئی ۔

متعلقہ خبریں