سکھر(نیوزڈیسک) سکھر میں سستے آٹے کے اسٹالز پر دو روز میں دو ڈکیتیاں ہو گئیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وشن داس کا کہنا ہے کہ پبلک اسکول کے قریب آٹے کے عارضی اسٹال پر 2 روز میں دوسری ڈکیتی ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ ایک واردات میں 3 ڈاکو آٹے کے اسٹال سے 45 ہزار لوٹ کر فرار ہوئے جبکہ دوسری واردات میں 8 ملزمان آٹے کے 20 تھیلے چھین کر لے گئے۔وشن داس کا مزید کہنا ہے کہ 8 ملزمان 4 موٹر سائیکلوں پر آٹے کے تھیلے لے کر فرار ہوئے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈی جی فوڈ کو دی ہے، آٹے کے ہر اسٹال پر ایک پولیس اہلکار کو تعینات کیا جائے گا۔