اہم خبریں

لاہور میں صبح سویرے بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں صبح سویر ے بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا لیکن عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ بارش کے باعث متعد د علاقوں میں بجلی غائب کی فیڈر ز ٹر پ کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ، موسم خوشگوار لیکن بجلی غائب ہونے کے ساتھ ساتھ واپڈاکا عملہ بھی غائب ہوگیا ،موسم کے مزے لیتا رہا ، دوسری طرف بارش کے باعث متعد د علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ،واسا نے فوری حکمت عملی کے تحت مختلف علاقوں میں جمع پانی کو کلیئر کروایا۔ لاہور ،شیخوپورہ ،گجرات ،جہلم کے ساتھ خیرپختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہونے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

متعلقہ خبریں