اہم خبریں

آرڈی اے کی غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاون ، 4 سوسائیٹیز کا انفراسٹرکچر مسمار

راولپنڈی(نیوزڈیسک)غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری۔راولپنڈی ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید چار ہاؤسنگ سوسائٹیز کاانفراسٹرکچر مسمار کردیا۔ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ کی زیر نگرانی ٹاسک فورس کا چکری روڈ پر آپریشن جاری،ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مین گیٹس، ڈیوائڈرز، بل بورڈز اور بنکرز گرادیئے گئے، ڈی جی آر ڈی اےکے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف عوامی شکایات پر آپریشن کیا جارہا ہے، ڈی جی آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شہریوں کو ورغلا کر لوٹ مار کررہے ہیں، ڈی جی آر ڈی اےغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آر ڈی اےقبضہ مافیا اسلحہ کے زور پر لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرواتا ہے،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حکم امتناع پر عدالت سے رجوع کررہے ہیں، ڈی جی آر ڈی اےعوام غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ نہ لگائیں، ڈی جی آر ڈی اےہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ لگانے سے قبل عوام آر ڈی اے سے معلوم حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں