واشنگٹن(نیوزڈیسک)سمندری طوفان لی ہفتے کی سہ پہر کینیڈا کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا۔سمندری طوفان سے کنیڈ اور امریکہ کی مشرقی ساحلی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش، سمندری لہروں سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال، متعدد درخت گر گئے، کشتیاں ڈوب گئیں،بیشتر علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم، مینی میں 95 ہزارسے زیادہ اور نووا سکوشیا میں تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار صارفین بجلی سے محروم، طوفان سے امریکہ کے شہروں نیو انگلینڈ، میساچوسٹس اور مینی کے مشرقی حصوں میں سیلابی صورتحال ان علاقوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا، کینیڈا کے صوبوں نیو برنسوک اور نووا سکوشیا میں بھی ہنگامی حالت نافذ،امریکی صدر جو بائیڈن نے میسیچوٹس میں ایمرجنسی نافذ کر دی: کسی بھی خطرے سےنمٹنے کیلئے فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم ،صدر بائیڈن نے ہوم لینڈ سکیورٹی، فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کو امداد فراہم کرنے کا حکم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری آلات اور وسائل کی شناخت کریں گے ،وفاقی امداد کے تحت متاثرین کو معاوضہ، انخلا اور شیلٹر فراہم کی جائے گی ۔ ایف ای ایم اے کے سینئر ممبر ای کریگ لیوی متاثرہ علاقوں میں وفاقی بحالی کی کارروائیوں کا انچارج مقرر۔