اہم خبریں

پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوامی کی چیخیں نکال دیں،کم آمدنی میں کیا کیا کریں بل دیں یا بچوں کو اسکول بھیجیں۔نگران حکومت کی طرف کئے گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کے پاس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کوئی میکنزم نہیں اس طرح اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ نے عدالت سے استداعا کی کہ حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

متعلقہ خبریں