اہم خبریں

سندھ ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑا آپریشن،4لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑا آپریشن،4لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کےمشترکہ آپریشن میں اب تک متعدد ذخیرہ اندوز گرفتار کیئے جا چکے ہیں،جن کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ، اس حوالے سے سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور قمبرشداد کوٹ سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ برآمد شدہ ذخیرے میں گندم ،کھاد اور چینی کی بوریاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں