اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا،جڑواں شہروں میں 66ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ۔ رین سپل کے دوران ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ایم ڈی واسا نے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش کا نیا سلسلہ داخل ہوا ہے جس کی وجہ وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے اس حوالے سے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف علاقوں جھنگ، اوکاڑہ،رینالہ خورد جہلم اور گجرات میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔















