راولپنڈی(نیوزڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال نے اپنی اننگز کی آخری بال پر زبردست چھکا مارا۔جمعہ کو جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے 16 ماہ تک خاک چھان کر کیس ختم کرنے کی کوشش کی۔بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چور کبھی چوکیدار نہیں بن سکتا، وہ چور ہی رہے گا۔















