اسلام آباد (نامہ نگار )موجودہ حکومت کے پہلے چار ماہ میں 10 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا گیاوی او اے بی این نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق 11 اپریل 2022 سے جولائی 2022 تک ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکسز سے 10ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اکٹھی کی گئی، 11 اپریل سے 30 اپریل تک ایک ارب 94 کروڑ 94 لاکھ ٹال ٹیکس وصول کیا گیا،مئی 2022 میں 2 ارب 89 کروڑ 62 لاکھ روپے کا ٹال ٹیکس وصول ہوا،جون 2022 میں 2 ارب 89 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ٹال ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ جولائی 2022 میں 2 ارب 78کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کا ٹال ٹیکس وصول کیا گیا۔