اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس نے 25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا اور اب تک 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کردیئے، زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے، پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنیوالے پاکستانیوں کیخلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔
