اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک بدترین معاشی مسائل کا شکار ہے ۔ ملک میں30سے40فیصد انڈسٹری بند ہو چکی رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا تو معیشت کی یہ حالت نہ ہوتی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئےکہنا تھا کہ ہم بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہیں ملک میں توانائی کا بحران ہے،30سے40فیصد انڈسٹری بند ہو چکی۔رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا تو معیشت کی یہ حالت نہ ہوتی۔معیشت اس نہج پر آگئی ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا سامنا ہوگا۔جب ہم آئے تو ہمیں بھی دوست ممالک سے مدد لینا پڑی، ن لیگ کی حالیہ پرفارمنس پر ہمارے نمائندگان کو دوبارہ دوست ممالک کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔مذید کہنا تھا سختی دونوں جانب ہے آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو بھی نہ جائیں تو زیادہ سختی ہے۔آئی ایم ایف کا پروگرام جون میں ختم ہو رہا ہے،نیا پروگرام طے کرنا ہو گا۔ضروری ہے کہ ملک میں جون سے پہلے نئی منتخب حکومت موجود ہو۔تحریک انصاف نے ساڑھے 3سال میں6فیصد گروتھ کی،وزیر خزانہ نے ضد لگائی تھی کہ ڈالر190پر لانا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ 40 فیصد زیادہ ہے۔روپے کا انٹر بینک ریٹ بے معنی ہو چکا ہے۔ہمارے نمائندے پیسوں کی خاطر بیرون ملک جا رہے ہیں۔یہ لوگ بڑی بے شرمی سے مطمئن ہو کر چکن کھانے سے منع کر رہے ہیں۔