ماؤمنگ(نیوز ڈیسک) چین میں سیلاب ، خطرناک مگرمچھ فرار ہوگئے ، علاقے میں سرچ اپریشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق چین شہر شہر ماؤمنگ میں سمندری طوفان کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے مگرمچھوں کے لیے بنائی گئی جھیل میں سے 70 سے زائد مگرمچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ’سیامی‘ نسل یہ مگرمچھ جن میں سے زیادہ طر 10 فٹ لمبے ہیں جن کا وزن 70 کلو کے قریب ہے ،خبر ہے کہ اب تک صرف 8 مگر مچھوں کو پکڑا گیا باقیوں کی تلاش ابھی جاری ہے ،جب کے کچھ کو گولیوں اور کرنٹ مارنے کی اطلاعات ہیں ۔