کراچی(نیوز ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں مزید کمی،روپے کی قدر میں اضافہ۔ آج کاروباری روز کے ابتداء سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہو گیا ۔ اب انٹر بینک میں ڈالر 298 روپے 50 پیسے کا ٹریڈ ہو رہا ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 27 پیسے کمی کے بعد 299 روپے 89 پیسے ریکارڈ ہورا تھا۔
