چونیاں(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی اسمگلنگ ہوئی اس کو کیوں نہیں روکا گیا؟ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن کے گھر اجڑ گئے ہیں ان کو نئے گھر بنا کر دیں گے، جس جذبے سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اس سے 10 گنا زیادہ جذبے سے آئی پی پی میں کام کریں گے۔
