پشاور (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ پشاور میں چکن پاکس کے 11 اورچترال میں 13کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ چترال اور خیبر میں کل 24 چکن پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں یہ خطرناک بیمار تو نہیں لیکن یہ وبائی مرض ضرورے ہے ایک شخص سے دوسرے کو لگ سکتی ہے ،اس کا دورانیہ 10 دن تک ہو سکتا ہے ۔ وبائی مرض کے پھیلاؤ کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں الگ سے وارڈ ز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
