اہم خبریں

سونے کےزیورات چوری یا جعلی سونے سے تبدیل، نیشنل بینک کو کروڑوں روپے کے نقصان کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)سونے کےزیورات کی چوری اور تبدیلی سے نیشنل بینک کو بھاری نقصان کا انکشاف۔ چوری سے 5 کروڑ دس لاکھ جبکہ نقلی زیورات سے تبدیلی سے1کروڑ 35 لاکھ نقصان کی نشاندہی۔گروی رکھے گئے سونے کے زیورات کے167 تھیلوں میں سے 62 تھیلے چوری ہوئے،دستاویزچوری ہونے والےسونے کی مارکیٹ قیمت تقریبا 5 کروڑ دس لاکھ تھی،دستاویزانتظامیہ کی جانب سے مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی، دستاویز مجرم سے صرف 7لاکھ 86ہزار روپے مجرم سے برآمد کئے گئے۔دستاویزسیالکوٹ کی ایک برانچ میں سونے کے زیورات کو نقلی سونے سے بدل دیا گیا، دستاویزگولڈ فنانس کے 168 کیسز میں سے 110 کیسز میں سونا جعلی زیورات سے بدلا گیا۔دستاویززیورات کی تبدیلی کے نتیجے میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپےکا نقصان ہوا،دستاویزایک انکوائری میں تین ملازمین کو مجرمانہ طور پر ملوث اور ایک ملازم کو لاپرواہی کا مرتکب قرار دیا گیا، دستاویزڈسپلنری کیسزکمیٹی نے3 ملازمین کو برطرف کرنے اور ایک ملازم کی تنزلی کا فیصلہ کیا،دستاویز ذمہ دار عملے سے رقم کی وصولی کے لئےکوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی،دستاویزاس معاملے کی اطلاع انتظامیہ کو نومبر 2021 میں دی گئی تھی، دستاویزڈی اے سی نے ہدایت کی کہ متعلقہ ریکارڈز/دستاویزات کی آڈٹ سے تصدیق کرائیں،دستاویز رپورٹ کو حتمی شکل دینے تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں