اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری سنادی، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات موسلادھار بارش ہونے کا امکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکا ن ہے ۔ پنجاب کے زیادہ طر علاقوں میں موسم گرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں موسم آبرآلود رہے گا۔















