اہم خبریں

عوام کے دماغ میں کیڑا ہے جوکسی چیز کو مثبت نہیں لیتے، نادیہ حسین

کراچی(نیوزڈیسک) اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے سوشل میڈیا صارفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے دماغ میں کیڑا ہے جو کسی بھی چیز کو مثبت نہیں لیتے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر میسج ملا کہ میں تم سے نفرت کرتا ہوں۔ کسی کواس بات کی اجازت نہیں دوں گی کہ میری یا میرے بچوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچائے۔اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جہاں آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ دنیا معاف کرنے والی نہیں آپ کو پلٹ کر جواب دینا چاہیے۔ اگر کوئی بدتمیزی کرے تو اسے تھپڑ مارنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں