اہم خبریں

کراچی میں آشوب چشم کی وباء  خطرناک حد تک پھیل گئی

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں آشوب چشم کی وباء میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی میں آشوب چشم کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی،وائرل تیزی سے پھیل رہا ہے جو اپنا دورانیہ مکمل کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں کمی نہ آسکی۔ شہر قائد کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں آشوب چشم کے کیسسز سامنے نہ آرہے ہوں۔سول ، جناح اور عباسی شہید ہسپتال سمیت نجی ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور کلینکس میں لوگوں کی بڑی تعداد آشوب چشم کے ساتھ آ رہی ہے۔کراچی کے سرکاری ونجی اسپتالوں میں مریضوں کا معائنہ کیاجارہا ہے۔ جناح اسپتال،سول ہسپتال ، لیاری جنرل ہسپتال ، سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعود آباد ، نیو کراچی میں مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے، جناح ہسپتال کی او پی ڈی میں ہر عمر کے متاثرہ افراد معائنہ کیلئے آتے ہیں،متاثرہ افراداورمتاثرنہ ہونے والے افراد دونوں ہی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں