اہم خبریں

ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت، 54 شکایات موصول ہوئیں، ڈریپ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈریپ کو ادویات کی قلت کے حوالے سے شکایات موصولی کا سلسلہ جاری۔ ڈریپ کو ملک بھر اب تک 54 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ملک بھر سے ادویات کی قلت اور پروقت دستیابی کیلئے ایپ کام کر رہی ہے، ڈریپ حکام کے مطابق زیادہ تر شکایات انسولین اور مرگی کی ادویات کے متعلق تھی، ڈریپ ادویات کی قلت کی صورت میں شہریوں کو متبادل برینڈ کی ادویات کے حوالے سے گائیڈ کیا جارہا ہے۔ ادویات کی شکایات کے موثر حل کیلئے موبائل ایپ کا آغاز گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے موبائل ایپ کو لانچ کیاایپ 24/7 فنکشنل رہے گی ۔شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے گا، ڈریپایپ ادویات کی قلت کے بارے میں بروقت اور درست اعداد و شمار فراہم کر ےگی۔

متعلقہ خبریں