اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹر کے مشہور اداکار احسن خان کا معاشی حالات سے تنگ نوجوانوں کو ملک نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران وقتی ہے حالات جلد بہتر ہونگے ،کچھ عرصہ صبر کریں ۔ تفصیلات کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں ماڈل و اداکار احسن خان نے کہا کہ یہ بات سچ ہیں ملک معاشی بحران کا شکار ، جب معاشی حالات سے تنگ ہو کر خود کشی کرنے والوں کی ویڈیوز دیکھتا ہوں تو دل بہت دکھی ہوتا ہے ،نوجوان معاشی حالات سے تنگ ہور ملک نہ چھوڑیں صبر کریں، یہ سب وقتی ہے ،آپ کی آمدنی میں کمی آئی ہے ،ختم نہیں ہوئی ،تمام پڑھے لکھے نوجوان بیرون ملک چلے جائیں گے تو ملک کو سنبھالے گا ۔