اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی حکومتی تجویز مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کر لیا لیکن اس کی بھی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی لیکن آئی ایم ایف نے حکومت کی طرف سے دی گئی 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے بھیجا ہوا ریلیف پلان مسترد کرچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر آئی ایم ایف 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کی حکومتی تجویز مان لیتا تو اس سے 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین مستفید ہو سکتے تھے،اب 200 یونٹ استعمال کرنے والے 40 لاکھ افراد ہی مستفید ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے بجلی چوروں کیخلاف بھی سخت کارروائی کر کے ریکوری کرنے کی نئی شرط رکھ دی۔















