کراچی(نیوزڈیسک) عالمی صرافہ بازاروں اورپاکستان میں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے ۔منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6300 روپے اور 6402 روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے روپے کی سطح پر آگئی۔















