راولاکوٹ(نیوزڈیسک)آج میرپور اور پونچھ ڈویژن میں مکمل پہیہ جام،شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ،بار کونسل آزادکشمیر،ڈسٹرکٹ بارز، انجمن تاجراں،ٹرانسپورٹ فیڈریشن اور سول سوسائٹی شریک ہوگی عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مساجد میں اعلانات کاروبار کھولنے والے نقصان کے زمہ دار خود ہونگے۔،ہڑتال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلا ن ،دنوں اضلاع میں ہوٹلز،اور میڈیکل سٹورز سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔مریضوں کی سہولت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے چند میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔وائس چیئرمین بار کونسل،سپریم کورٹ بار،ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے صدور ہڑتال کی قیادت کریں گے،آزادکشمیر کے پونچھ اور میرپور ڈویثرن میں آج پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی، بجلی کے بلات میں نا جائز اضافے، عوامی ایکشن کمیٹیوں کی کال پر ہونے والے اس احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں، تاجران ، وکلاء سمیت سیاسی کارکنان اس احتجاج میں ھصہ لے رہے ہیں. راولاکوٹ میں حق دو تحریک کے سلسلہ میں اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی دھرنا بھی 121 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے، آج پونچھ ڈویژن اور میرپور ڈویژن میں نہ پہیہ چلے گا نہ کوئی شٹر کھلے گا۔سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان ، سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی ، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر داکٹر مشتاق ، صدر جموں کمشیر پیپلز پارٹی و رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے بھی 5 ستمبر کو عوامی حقوق کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے اسی طرح تمام قوم پرست جماعتیں پہلے ہی اس عوامی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں. تفصیلات کے مطابق آٹے پر گلگت بلتستان کے برابر سبسڈی کی بحالی ، فری بجلی دیئے جانے کے حق میں ، ظالمانہ ٹیکسز کے نٍفاذ اور حکمران طبقات، ججز اور بیوروکریٹس کی غیرضروری مراعات کے خلاف 5 ستمبر کو پونچھ اور میرپور ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔عوامی ایکشن کمیٹیوں کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے بھرپور انداز میں باہر نکلیں ، وزیر اعظم ہر روز اپنا بیان بدلتے ہیں، عوامی حقوق کی جنگ میں آخری دم تک پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے .ان خیالات کا اظہار راولاکوٹ انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عمر نذیر کشمیری ، پونچھ ڈویلپمنٹ فورم کے صدر سردار قدیر خان، راولاکوٹ انجمن تاجران کے سنئیر نائب صدر راجہ امتیاز رحمت، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار ریحان اشفاق ، شازیب حبیب ، سردار الیاس خان، نذر حنیف ، عدنان اشرف و دیگر نے کیا ۔ہم تاجر برادری کے شکر گزا ر ہیں کہ انہوں نے اس تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اپیل کی کہ وہ 5 ستمبر رضا کارانہ طور پر اپنے شٹر ڈاؤن کریں اسی طرح ہمارے ٹرانسپورٹر بھائی بھی اپنی گاڑیاں کھڑی رکھیں ۔ ہم گزشتہ 4 ماہ سے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، حکمران عوامی حقوق دلوانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ تحریک کو سبوتاژ کرنے کے کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب یہ عام آدمی کی تحریک بن چکی ہے انشاء اللہ یہ تحریک کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔ انجمن تاجران عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر فرد اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہوئے اس تحریک میں آپنا حصہ ڈالیں.
