اہم خبریں

ساف انڈر16فٹبال چیمپئن شپ،پاکستان نے مالدیپ کو 3-0 سے شکست دےکرسیمی فائنل کوالیفائی کرلیا

بھوٹان(نیوزڈیسک)ساف انڈر16چیمپئن شپ 2023 بھوٹان ،پاکستان نے مالدیپ کو 3-0 سے شکست دے دی۔ جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا لی ۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول سبحان کریم نے 14 ویں منٹ میں کیادوسرا گول عبدالصمد نے 39 ویں منٹ میں کیا تیسرا گول مالدیپ کے گول کیپر سے اون گول کی بنیاد پر ہوا8 ستمبر کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ اے کے رنر اپ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں