الجیرز(نیوزڈیسک)الجزائر میں خوفناک کار حادثے کے دوران 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر میں خوفناک کار حادثے کے دوران 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے،محکمہ شہری دفاع کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔بچوں کے والدین اور ایک رشتےدار خاتون حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کی گاڑی ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔