اسلام آباد (نیوز ڈسک) ملک میں مہنگائی کاطوفان ،اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ،چینی کی ڈبل سنچری، آٹا،گھی ،دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے بھی بڑھ گئی،کوئٹہ میں چینی 220 روپے فی کلو میں فروخت ،کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہی نہیں ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورضلعی انتظامیہ منظرعام سے مکمل غائب ، اسلام آباد میں چینی کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ،مظفرآبادمیں چینی کی فی کلو قیمت 200 سے 250 روپے ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں 210 روپے میں فروخت ہونے لگی ۔
