گلگت (نیوزڈیسک)چیف سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا کہ بلتستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے ۔سیاحت کا سیزن ہے اس وقت گلگت بلتستان میں ہزاروں سیاح موجود ہیں۔ گلگت بلتستان، سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر دو افراد کو جیل بھیجا دیا۔ چیف سکرٹری نے کہا کہ چہلم کیلئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدام کئے جارہے ہیں ۔ پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، محی الدین وانی نے کہا کہ تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں سکول سرکاری دفاتر کھلے ہیں،حکومت کی کوشش ہے گڈ گورنس کو مزید بہتر کیا جائے
