اہم خبریں

ایک ڈیوائس میں اب کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس کا استعمال ممکن

نیویارک(نیوزڈیسک)واٹس ایپ نے ایک ڈیوائس میں کئی اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر صارفین کے لیے پیش کر دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ڈیوائس میں کئی اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر صارفین کے لیے پیش کر دیا،اس سے قبل ایپ میں واٹس ایپ ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں تھی۔اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے اس فیچر کو نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ متعارف کرا یاگیا،نیا فیچر واٹس ایپ کو کافی حد تک میٹا کی میسنجر ایپ جیسا بنا دے گااوراس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں