اہم خبریں

راولپنڈی ،ڈینگی بے قابو،پنجاب میں 70 نئے مریضوں کی تصدیق،ہسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،ہسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے،24 گھنٹوں میں 260 نئے کیسز رپوٹ ہوئے جن میں سے 17 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گی جبکہ پورے پنجاب میں کے 36 اضلاع میں 1415 ڈینگی کےکیس رپورٹ ہوئے جبکہ 70 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔ اسلام آبا د میں بھی ڈینگی کے وار جاری ،11 نئے کیسز رپورٹ کل تعداد 129 ہو گئی ۔ لاہور میں ڈینگی کے 542 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں 30نئے مریض سامنے آئے ، ملتا ن میں ڈینگی کے 164 مریض کیس رپورٹ جن میں سے 2 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ۔

متعلقہ خبریں