اہم خبریں

شارخ خان کے فلم جوان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ شارخ خان نے اپنی نئی فلم جوان سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس فلم کے لیے میں نے 7 گیٹ اپ کیئے ،مجھے گنجا بھی ہونا پڑا جو میں کبھی دوبارہ نہیں کروں گا بس یہ آخری بار تھی،یہ پہلی پین انڈین فلم ہے ، اس میں ذات، مذہب،نسل سے بالا تر ہو کر تفریح فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ شاہ رخ خان نے دبئی میں فلم جوان کے ٹریلر ریلیز تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فلم کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،فلم میں محبت، خوشی، ایکشن ، ڈرامہ سب کچھ شامل ہے۔ یاد رہے کہ فلم 7 ستمبر کو ریلیز کی جائیگی ۔

متعلقہ خبریں