اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگری عدالت ایمان مزاری کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے کا معاملہ ،ایمان مزاری کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیشکیا گیا، کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی ۔ ایمان مزاری کی وکیل زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ پراسیکوٹر راجہ نوید عدالت کے روبرو پیش ، ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔پراسیکیوٹر راجہ نوید کی جانب سے ایمان مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی ۔ جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا، ایمان مزاری کو جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔مقدمے میں ایمان مزاری پر لوگوں سے رقم ہتھیانے اور ریاست کیخلاف استعمال کرنے کا الزام ہے،عدالت نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ایمان مزاری کی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پیر 4 ستمبر کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔