مظفرآباد (نیوز ڈیسک) حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی آج دوسری برسی ،مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال ہے۔ تفصیلات کے مطابق عظیم حریت کو 11 سال بھارتی حکومت نے نظر بند رکھا اور اس دوران وہ حلق حقیقی سے جا ملے ، ان کی دفین پاکستانی پرچم میں لپیٹ کی گئی۔ انہوں نے 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی اور ساری عمر آزادی کیلئے آواز بلند کرتے ہے ۔ سید علی شاہ گیلانی 1929 میں بانڈی پورہ کے علاقے زڑی منج میں پیدا ہوئے اور ان کی وفات یکم ستمبر 2021 کو حیدرپورہ سرینگر میں ہوئی ۔
