اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف تجزیہ نگار کامران خان نے پی ڈی ایم حکومت کا نیا سکینڈل بے نقاب کردیا۔ کامران خان کا کہنا ہے کہ چینی کا شہباز شریف حکومت کے زمانے کا میگا اسکینڈل ہے اور اس کی جڑ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا بے رحمانہ فیصلہ ہے ۔ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کے ایک اشارے پر شوگر مافیا کو چینی ایکسپورٹ کی اجازت نہ صرف قوم کو بے پناہ مہنگا پڑا بلکہ بیچاری غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں کیونکہ آج پی ٹی آئی دور میں 90 روپے کلو بکنے والی چینی 185 رپے کلو ہوچکی۔ چینی ایکسپورٹس مجرمانہ فیصلے کی وجہ سے چینی کی اتنی کمی ہوئی کہ اب برازیل سے امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے۔ شوگر مافیا نے ایکسپورٹس سے ڈالر میں اندھادھند منافع کمائے ملک میں قیمتیں دگنی ہونے دوگنا منافع علیحدہ کمائے اب ڈار بمعہ شہباز شریف خاموشی لندن سدھار چکے ہیں دیکھتے ہیں نیب اس کیس میں کب حرکت میں آتا ہے۔















