اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تمام اداروں سے پوچھا ہے کتنی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی کے مسئلہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں بجلی کے بلوں پر ریلیف کا اعلان کریں گے،سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے کہا کہ پاکستان میں کو ئی بحران نہیں مشکل حالات ہیں، الیکشن تاریخ پر سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس کو تسلیم کریں گے، ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہو نگےبجلی بحران کی وجہ لائن لاسز، بجلی چوری اور آئی پی پیز معاہدے ہیں، لاپتہ افراد کا معاملہ سنجیدہ ہے،نادرا چیئر مین کے لئےسپیشلائزڈ آدمی کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں تین دن میں ریلیف پر کو ئی بات کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت چند ماہ کیلئے آئی ہے، ملک میں انتخابات مقررہ وقت پر ہو نگے۔
