اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی بلوں کیخلاف تاجروں کاملک گیر احتجاج، حکومت مخالف مظاہرے ،شٹر ڈاؤن ہڑتال، ملتان میں وکلا اورجماعت اسلامی کا مظاہرہ ،کچہری چوک بلاک کرکے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی گئ۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں خواتین نے بجلی بل نامنظور کے نعرے لگائے دوسری طرف گوجرخان میں شہریوں کاآئیسکو دفترکاگھیراؤ،احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر،مری اور گردونواح میں آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران نے بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ۔چھتر سے کوہالہ تک تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ،پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث سڑکیں سنسان ،جی پی اوچوک مری میں بھی احتجاجی مظاہرہ ،مظفرآباد ڈویژن میں ہڑتال کے باعث سڑکوں پر آمدورفت تعطل کاشکار،سرکاری دفاترخالی،سرکاری سکولوں میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر، تاجربرادری کا آج سہ پہر تین بجے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے گیلانی چوک میں بڑا مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا۔
