اہم خبریں

چینی بحران سنگین،فی کلو چینی میں6 روپے کا اضافہ،شہری سراپااحتجاج

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک ہی دن میں فی کلو چینی کی قیمت میں ریکارڈ 6 روپے کا اضافہ، فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے پر پہنچ گئی،ہول سیل بازار میں ایک کلو چینی 165روپے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 180 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ہوچکاہے،ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے سمگلنگ کو چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں ہر دکاندار نے چینی کے الگ الگ ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں