اسلام آباد(نیوزڈیسک)عوام کو بھاری بھرکم بلوں پر ریلیف تو نہ مل سکا عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا لگنے کا امکا ن بجلی کے گزشتہ بلوں کا مداوا ابھی ہوا نہیں، صارفین پرنیا بوجھ ڈالے جانے کی تیاری شروع کرد ی ۔بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کیلئے اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا۔ایک ماہ کیلئے صارفین پر اضافی بوجھ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ،نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی ایف سی اے کے حوالے سے درخواست پر سماعت آج کرے گی ۔منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔















