ملتان ( اے بی این نیوز )جلالپور پیروالا میں دریائے ستلج پر پانی کی سطح بلند پر فلڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،ضلع ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں فلڈ ریسکیو کے پانچ مراکز قائم کیے گئے ہیں ، دریائے ستلج پر قائم فلڈ ریسکیو مراکز میں 40 ریسکیو سٹاف 14 کشتیاں 148 لائف جیکٹس 16 لائف رنگز کے ساتھ الرٹ ہے، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کر رہے ہیں ،دریائے ستلج پر جلال پور تحصیل کے 12 موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،ریسکیو ٹیموں نے اب تک 96 افراد اور 19 مویشیوں کو سیلاب سے ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ، ریسکیو1122 سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے، سیلاب کی وجہ سے زیرآب انے والےراستوں پر مقامی افراد کوکشتیوں کے ذریعے نقل و حمل کی سہولت بھی مہیا کر رہے ہیں،ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح سیلاب سے متاثرہ افراد کی جان و مال کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہے ۔















