اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف قرضہ ملنے کے بعد امریکی ڈالر کی اونچی اڑان برقرار،روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار۔ تفصیلا ت کے مطابق آج کاروباری روز کے آغاز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ڈالر میں 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 301 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام تک ڈالر 301 روپے تک پہنچا تھا۔















