اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرمی کی ستائی عوام کیلئے محکمہ موسمیات کی خوشخبری آج اسلام آباد،بالائی پنجاب ،کشمیر،گلگت اور خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،کراچی میں بھی 24گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں کی وجہ سے دریائے ستلج کی اردگرد بسنے والی آبادی متاثر ہوئی ہے اس سے میلسی اور قریبی سینکڑوں دیہاتوں متاثر ہوئے تھے۔















