مدینہ منورہ (اےت بی این نیوز )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں آج پہلی بار عمرہ پر جا رہی ہوں۔ اداکارہ مسجد نبویﷺ کے ایک دروازے پر جاتی ہیں اور اسے عقیدت و احترام سے چھوتی ہیں اور پھر گلے لگاتی ہیں۔ مدینہ منورہ کی قریبی عمارت میں راکھی ساونت کی ویڈیو بھی بھارتی میڈیا نے شیئر کی ہے۔جسے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کالے برقعے میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ سیڑھیوں کی لفٹ سے نیچے اترتی ہیں۔ شوہر نے عادل درانی پر ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام لگایا تھا لیکن اب ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا ہے۔