اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزارت قومی صحت کے ادارے بارڈر ہیلتھ سروسز میں اندھیر نگری چوپٹ راج،بارڈر ہیلتھ سروسز میں حساس عہدوں پر جونئیر، نہ تجربہ کار ڈاکٹرز تعینات،ہوائی اڈے، بندرگاہ،کراسنگ پوائنٹس پر جونیئر ڈاکٹرز تعینات،ایئرپورٹس،بندرگاہ،بارڈر پر تعیناتیاں قادر پٹیل کے دور میں ہوئیں، ذرائع وزارت صحت کے مطابق حساس مقامات پر تعینات ڈاکٹرز ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ نہیں ہیں،بارڈر ہیلتھ سروسز میں گریڈ 18 کے 20 تجربہ کار ڈاکٹرز موجود ہیں،ایئرپورٹ،بندرگاہ، کراسنگ پوائنٹس کے انچارج ڈاکٹرزایم بی بی ایس ہیں،بارڈر ہیلتھ سروسز میں گریڈ 19 کے چار سنیئر ڈاکٹرز موجود ہیں،پشاور میں تعینات گریڈ سترہ کے ڈاکٹر فریض الدین پر نوازشات کی بارش،ڈاکٹر فریض انچارج پشاور ایئرپورٹ ، سول سرجن، طورخم پوائنٹ تعینات ،گریڈ 17 کے ڈاکٹر علی زرداری انچارج جناح ایئرپورٹ کراچی تعینات،ڈیپوٹیشن ڈاکٹر عابدہ انچارج کراچی سی پورٹ تعینات ہیں،گریڈ 17 کے ڈاکٹر صوفان شاہ انچارج فیصل آباد ایئرپورٹ تعینات،گریڈ 17 کے ڈاکٹر سکندر انچارج علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور تعینات،گریڈ سترہ کے ڈاکٹر زبیر انچارج گوادر ایئرپورٹ، بندرگاہ تعینات ہیں،گریڈ سترہ کی ڈاکٹر حمیرہ انچارج واہگہ بارڈر تعینات ہیں۔
