اہم خبریں

تیزرفتار گاڑی نے باپ بیٹی کی زندگی کا خاتمہ کردیا

گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت میں ٹریفک حادثہ،گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر باپ بیٹی جاں بحق ۔ تفصیلات کےمطابق یہ حادثہ گلگت سٹی ہسپتال کےقریب پیش آیا جس میں باپ اور 6سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر کی وجہ سے ہوا ، حادثہ کے فوراََ بعد ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، ملزم ڈارئیور کو پکڑنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں